ایک نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کی قراردادپروزیردفاع خواجہ آصف نےامریکاکوآئینہ دکھادیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکی ایوان نمائندگان کی قراردادپروزیردفاع خواجہ آصف نےردعمل دیتےہوئےسوشل میڈیاایکس سابق(ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں کہاکہ قرارداد ایک ایسے ملک کی جانب سے سامنے آئی ہے جس نے بیسویں صدی میں منتخب جمہوری حکومتوں کے تختے الٹائے، یہ قرارداد ایسے ملک کی جانب سے سامنے آئی ہے جو آج بھی فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے سہولت کاری کر رہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے 2016 اور 2020 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے امریکاکو آئینہ دکھا دیا۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ 2016 اور 2020 میں ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن جماعتوں نے ایک دوسرے پر غیر ملکی مداخلت، دھاندلی کے الزامات لگائے،کیوں نہ اقوام متحدہ سے امریکی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کہا جائے ۔