ایک نیوز:تحریک انصاف میں اختلافات کھل کرسامنےآگئے،شہریارآفریدی سمیت 27ممبران نےپارلیمانی کمیٹی سےاستعفیٰ کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،شہریار آفریدی کےاستعفیٰ کے بیان کے بعد 27 سے زائد ممبران نے استعفے کا فیصلہ کرلیا۔شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل ممبران اسمبلی نے اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کی ۔
ذرائع کےمطابق رہنماؤں نےشکوہ کیاکہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینئر قیادت کمیٹیوں کے لئے کمپرومائزڈ ہے۔
ممبران نے موقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی و رہنماوں کی رہائی کے بجائے قیادت عہدوں کے لئے کوشاں ہے۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے 21 ممبران اسمبلی پر مشتمل اپنا گروپ بنانے پر بھی مشاورت ہوئی ۔ بیرسٹر گوہر خان اور عمر ایوب خان کو ممبران اسمبلی نے سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوایا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، جلسے اور احتجاج پر عملی اقدام نہ کرنے کی صورت میں فارورڈ بلاک بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔