سیالکوٹ:دوست کی شادی میں دوست نے لاکھوں لٹا دیئے

سیالکوٹ:دوست کی شادی میں دوست نے لاکھوں لٹا دیئے
کیپشن: Sialkot: A friend spent millions on a friend's wedding

ایک نیوز: سیالکوٹ میں دوست کی شادی میں محبت کا مالی اظہار50لاکھ روپے لٹا کرکیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں دوست کی شادی میں دوستوں کی جانب سے 50لاکھ روپے لٹا دیئےگئے۔ دولہے کے بھائیوں ،دوستوں اور عزیزواقارب نے 10،20،50 اورایک ہزار روپے کے نوٹوں سمیت ڈالر نچھاور کیے۔ 

بارات پیرس روڈ سے پسرور گئی تھی، دولہا اسد کے بھائیوں اور دوستوں نے ایک جیسے رنگ کے پینٹ کوٹ پہن رکھے تھے ،بھائی کی شادی کی خوشی میں نوٹ نچھاور کئے۔

شہریوں کی کثیر تعداد دوردرازسے کرنسی نوٹ سمیٹنے پہچنی تھی ۔