ایک نیوز: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ستمبر 2021 میں ڈپارٹمنٹل سپورٹس کو بین کر دیا گیا تھا جس سے کھلاڑی مشکلات کا شکار تھے، معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناءاللہ اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خاں کی مشترکہ کوششوں سے ڈپارٹمنٹل سپورٹس کی جلد بحالی ممکن ہوئی۔
رانا مشہود احمد خاں کاکہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا،ڈپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
رانا مشہود احمد خاں نےکہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت بین الاصوبائی تعاون ڈپارٹمنٹل سپورٹس کو مزید بہتر کرنے کے لئے تجاویز اور پروگرامز پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کو مثبت سمت لے کر جائیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی انکی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال
Jun 26, 2024 | 16:39 PM