ایک نیوز:صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ میڈیا دوست پارٹی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ صحافت کی آزادی میں پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہے ،انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے پاس آرٹیفشل انٹیلیجنس کا سافٹ ویئر ہے ،سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن ایک سندھ اسمبلی نے قائم کیا ۔رائٹ آف انفارمیشن کا ادارہ موجود ہے ، حکومت سندھ نے ورکنگ جرنلسٹوں کی پروٹیکشن کے لیے کام کیا،مختلف صحافتی اداروں کو گرانٹس دی گئی ،300 صحافیوں اورانکے اہل خانہ کے لیے رقم رکھی گئی ہے ،جان محمد مہر اور نصراللہ گڈانی کی فیملی کو ایک ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔
شرجیل انعام مین کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو 100 دن مکمل ہوگئے ہیں ۔ہمارے نمائندوں کی کثیر تعداد اسمبلی میں موجود ہے، ہم احتساب کے لیےعوام کے سامنے کھڑے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسائز کا ہدف 140 ارب روپے کا تھا،90 ارب سے زائد وصولی ہوئی ہے،نئے مالی سال میں 203 ارب روپے کا ہدف ہے۔ جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کی جا رہی،پولیس اور سندھ حکومت کے جعلی نمبر پلیٹس بنوائی گئیں،ایک ٹک ٹاکر کو بھی گرفتار کیا گیا، جو دکانیں اس طرح کی نمبر پلیٹس بنا رہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی ،ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں بائیومیٹرک مشین لگائی گئی ہے۔ اسلام آباد میں بھی پریمئم نمبر پلیٹس کا اجراءہوتا ہے، ہماری کوشش حکومت کا ریونیوبڑھانا ہے۔