جنت مرزا نے تمام بڑی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

جنت مرزا نے تمام بڑی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: Jannat Mirza left behind all the big actresses

ویب ڈیسک: پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکرسٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کی دوڑ میں تمام بڑی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 25 ملین ہوگئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی واحد خاتون شخصیت بن گئی ہیں جنکے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 25 ملین فالوورز ہیں۔
ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاپنے سوشل میڈیا آفیشل انسٹاگرام پلیٹ فارم سٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر 25 ملین فالوورز حاصل کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا سنگِ میل ہے، میں بہت زیادہ خوش ہوںاور اپنی خوشی کو بیان نہیں کر سکتی ہوں ۔
جنت مزرا کا اپنی ٹک ٹاک فیملی سے مخاطب ہوکر کہنا تھا کہ جو بھی میرے 25 ملین فالوورز کا حصہ ہیں، میں اُن سب سے بہت محبت کرتی ہوںاور میں ان سے بھی محبت کرتی ہوں جو مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔
خیال رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں سوشل میڈیا پر سب زیادہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 14 ملین ہیں، جنت مرزا کے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بات کی جائے تو اُنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد مداحوں نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُنکے یوٹیوب چینل پر دو لاکھ 22 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔