ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال سمیت دیگر شامل تھے، ملاقات میں بجٹ پر ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے، تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس بڑھانے پر وزیراعظم سے نظر ثانی کا مطالبہ کیاگیا۔
ایم کیو ایم وفد نے وزیر اعظم سے سندھ کے شہری علاقوں میں کے الیکٹرک اور حیسکو کی ناقص کارکردگی اور اضافی بلوں پر بھی بات کی،کراچی حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی ایم کیو ایم اپنے مطالبات دہرائے۔