ایک نیوز: امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان میں جمہوریت، انسانی حقوق کی حمایت میں قرارداد منظورکر لی۔
قرارداد میں سیاسی، انتخابی اورعدالتی عمل کو تباہ کرنے کی کوشش کا ذکر کیا گیا ،امریکی ایوان نمائندگان کے 368 ممبرز نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیاجبکہ سات ممبران نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
قرارداد ریپبلکن رکن رچرڈ میکارمک اور کانگریس کے رکن ڈین کلڈی نے پیش کی۔
قرار داد میں جمہوریت کی حمایت ، انسانی حقوق، آزادی اظہار کے تحفظ اور جمہوری عمل میں عوامی شرکت یقینی بنانے پر زور دیا گیا،قرارداد میں ایوان نمائندگان نے ’ پاکستان کے سیاسی، انتخابی یا عدالتی عمل کو تباہ کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کی گئی۔
قرار داد میں پاکستان کے عوام کو ان کی ’ جمہوریت میں شرکت کو دبانے کی کوششوں‘ کے علاوہ لوگوں کو ’ہراساں کرنے، ڈرانے اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزیوں‘ کے واقعات کی مذمت کی گئی۔
جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں۔