پنجاب کابینہ نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی
کیپشن: The Punjab Cabinet approved the Sikh Marriage Act

ایک نیوز:صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دی گئی ہے جس کے فوری بعد اس پر عمل درآمدہوگا۔  

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہت سارے ممالک ہمیں سکھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے کیا حقوق ہیں، مذہبی اقلیتیں ہمیشہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترجیح رہی ہیں، پنجاب حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

 وزیر اعلیٰ جب حلف اٹھایا تو ان کو معلوم تھا کہ عوام کا پہلا ایشو مہنگائی ہے ،اس لیےانہوں نے سب سے پہلے مہنگائی کے حوالے اجلاس طلب کیا تھا۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے اپنا گھر اپنی چھت کے پروگرام کی منظوری دی گئی،14 اگست کو باقاعدہ طور پر وزیر اعلیٰ اس منصوبے کا افتتاح کریں گی۔49 ہزار ارب قرضے سے منصوبے لگا کر بھی پچھلی حکومت کچھ نہ کر سکی ،یتیم بچوں کو الیکٹرک بائیکس دی جا رہی ہیں،8ہزار سے بچیوں نے اپلائی کیا اور وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کی ہے کہ سب کو یہ بائیک دی جائیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیت دی جا رہی کہ کہ وہ آن لاین اپنے گھر میں بیٹھ کر جائیداد منتقلی کرا سکیں گے۔جائیداد کی منتقلی کے پہلے مرحلے میں 8 ممالک میں سہولت فراہم کی جائے گی کسی بھی بورڈ کی تشکیل میں کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی کا گھر تبدیلی کا دل نہیں کرتا سرکاری ملازمین کی گھر حاصل کرنے کی توسیع نہیں کی جائے گی۔پنجاب میں خواتین جو چھوٹی چھوٹی انڈسٹری کا کام کر رہیں ان کے لیے گارمنٹ سٹی بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔  

وزیر اعلیٰ پنجاب مذہبی اقلیت کو اپنی فیملی سمجھتی ہیں تو جو کام تاریخ میں نہیں ہوا وہ کیا ہے۔ سکھ میرج ایکٹ کے حوالے سے مریم نواز کی پوری دنیا میں تعریف کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ 

گزشتہ تین ماہ کی محنت کے بعد کل کابینہ نے باقاعدہ طور پر منظوری دی،پچھلے پانچ سال سے آج تک صرف اس لیے رول نہیں بنائے گئے کہ اس کا کریڈٹ ن لیگ کے پاس جانا تھا ،پاکستان سکھ میرج ایکٹ بنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ جس طرح پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیت کو ہر حق حاصل ہے۔  بہت جلد ہم۔سکھ میرج ایکٹ لاگو کریں گے ،اس کے بعد ہمارا دورا فوکس ہندو میرج ایکٹ لانا ہے،جس کے لیے کام کیا کا رہا ہے ،میرا ڈیپارٹمنٹ اگلے 5 سال کا روڈ میپ بنانے جا رہا ہے۔ 

پچھلے 77 سال سے مینارٹی کےجو جو کام نہیں کیے گئے سامنے لایا جائے گا،جتنے بھی گوردوارے بند پڑے تھے سب کے سب کھولنے جا رہے ہیں بہت سے مندر ایسے جن کو کھولنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے پہلی دفعہ ایسٹر کے تہوار ہر خود جا کر منایا، مریم نواز نے بیساکھی کے تہوار پر بھی خود جا کر گرو نانک کی زمیں پر فصل کی کٹائی کی۔