فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی 

Jun 26, 2024 | 14:32 PM

ایک نیوز:توہین عدالت کیس میں فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں، میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔ میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ توہین عدالت میں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔ 

  فیصل واوڈا کے جواب میں قرآن و احادیث کے حوالہ جات بھی دیئے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں