پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اربوں روپے شہریوں کیطرف واجب الادا 

پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اربوں روپے شہریوں کیطرف واجب الادا
کیپشن: Billions of rupees owed to citizens in property tax

ایک نیوز: محکمہ ایکسائز کی کرنٹ ٹیکس وصولی پرزیادہ فوکس ہے جبکہ محکمہ ایکسائز بقایا جات وصول کرنا شاید بھول گئے ہیں۔
 لاہور سمیت پنجاب بھر سےپراپرٹی ٹیکس کی مد میں 26ارب سے زائد کاٹیکس ابھی بھی شہریوں کی طرف واجب الادا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے شہریوں کی جانب سے26 ارب کے پراپرٹی ٹیکس زیر التوا ہے۔
ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 10ارب سے زائدبقایاجات پراپرٹی ٹیکس کی مد میں وصول نہیں کیا جاسکا،ڈی جی ایکسائزنے کورٹ کیسز پر فوری فیصلہ کے لئے احکامات جاری کررکھے ہیں،متعلقہ افسران کیسز کی عدم پیروی کی وجہ سے واجبات کے کیسزالتواکا شکار ہیں۔
ایکسائزحکام نے کہا ہے کہ رواں سال کے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لئے گزشتہ 20روزمیں 1لاکھ سے زائدکمرشل پراپرٹیز سربمہر کی گئی ہیں، متعلقہ ای ٹی اوز اور ڈائریکٹرز کو بقایا جات کی وصولی کےلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔