ایک نیوز: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلہ کیلئےآئی سی سی نے سیمی فائنلز کے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اورافغانستان کےلئے ریزرو ڈے رکھ دیا گیا،26جون کو بارش سے پہلا سیمی فائنل متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے 27جون کو میچ ہوگا ۔
دوسرے سیمی فائنل کے لئے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ،دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کےلئے چار اضافی گھنٹے مختص کردئیے گئے، بارش ہونے کی صورت میں دوسرے سیمی فائنل کےلئے پانچ پانچ کے بجائے دس دس اوورز لازمی قراردیے گئے ہیں۔
بارش سے سیمی فائنل متاثر ہونے کی صورت میں پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون ہونے کی بنا پر بھارت فائنل کھیلنے کا حقدار ہوگا ۔