سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: Big drop in gold price

ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے،سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
 کم کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی ہو ئی جس کے بعد10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے کا ہوگیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2313 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی ہے۔