ایک نیوز: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 2 بجے ہوگا، حکومت پنجاب اسمبلی اجلاس میں آج آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری لے گی۔
پنجاب فنانس بل 2024 کی پنجاب اسمبلی سے منظوری لی جائے گی، پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادیوں اراکین کواجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کے کل کے اجلاس میں ضمنی بجٹ 2023-24 پر عام بحث ہوگی 28 جون جمعہ کے روز ضمنی بجٹ کی پنجاب اسمبلی سے منظوری لی جائے گی ۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 28 جون کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے کا قوی امکان بھی ہے، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا آج احتجاج متوقع ہے۔