ایک نیوز:عوام کے لئے مفت وائی فائی کی سہولت بند ہونے کا خدشہ ہے، مختلف مقامات پر لگے وائی فائی کے اخراجات کی رقم تاحال پنجاب سیف سیٹی اتھارٹی کو نہ مل سکی۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے آئی جی پنجاب کے ذریعہ محکمہ داخلہ سے دوسری بار وائی فائی پراجیکٹ جاری رکھنے کے لئے رقم کا مطالبہ کردیا ہے۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے 48ملین روپے کی رقم کامطالبہ کیا ہے ،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے وائی فائی سروس بر قرار رکھنے کے لئےمطلوبہ رقم ضروری قرار دے دی ہے۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی سمری محکمہ داخلہ نے محکمہ خزانہ کو بھجوائی ہے، محکمہ خزانہ نے ابھی تک سمری کے بارے محکمہ داخلہ کو آگاہ نہیں کیا۔