ایک نیوز:ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 247میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ ہےجبکہ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 253 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 7ہزار980 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 712 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار980 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے1ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے196بگاس سے 133اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 133 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔