ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں 26جون تا یکم جولاٸی تک بارشوں کی پیشگوئی کردی ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔
ترجمان پی ٹی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں 26جون تا یکم جولاٸی تک بارشوں کی پیشگوئی ہے،راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ ،گوجرانوالا اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور کہیں ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ سولر پینل کی تنصیب بڑھی ہے، شدید طوفان میں پلیٹوں کی حفاظت کے لیے اقدامات ضروری ہیں، سیلابی صورتحال والے اضلاع میں انتظامیہ دریاوں اور نالوں کے راستے کلئیر کریں ، بارش اور طغیانی میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کیا جائے،دریاوں اور نالوں میں نہانے پر پابندی کے قانون پر سختی عمل درآمد کرایا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ الرٹ کا مقصد تیاریاں مکمل کرنا ہے،ریسکیو ادارے، نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے الرٹ رہیں،عوام الناس حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔