کوئی بے و قوف ہی ہو گا جو سمجھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیا جائے گا،شیخ رشید

Jun 26, 2024 | 10:37 AM

ایک نیوز:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی بیوہ قوف ہی ہوگا جویہ سمجھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی،ساڑھے 6 سو لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا ،پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا،پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی۔

کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے۔  30 اگست سے پہلے حساب ہو گا،شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا  کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا،موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا ،جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا ،کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں،ایک قبر ہے مردے تین ہیں، سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔  

مزیدخبریں