ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں سانحہ نو مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 15جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
سانحہ نو مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید،زرتاج گل، راشد حفیظ، شیخ راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی ۔ اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔
عدالت نے 9مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 15جولائی تک ملتوی کردی۔