جامشورو:ملت ایکسپریس حادثےسےبال بال بچ گئی

جامشورو:ملت ایکسپریس حادثےسےبال بال بچ گئی
کیپشن: Jamshoro: Mulat Express narrowly escaped accident

ایک نیوز:جامشورومیں ملت ایکسپریس ٹرین حادثےسےبال بال بچ گئی۔
ریلوےحکام کاکہناہےکہ کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین ملت ایکپریس بڑے حادثہ سے بچ گئی۔کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس کے بریک فیل ہوگئے ۔کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین ملت ایکپریس تیز رفتاری کے سبب بریک فیل ہوگئے ۔

ریلوےحکام کامزیدکہناہےکہ جسے دادو ٹریک پر ڈال کر روکا گیا ،اطلاع ملنے پر مسافر ٹرین کو آوٹ لائن پر ڈال کر روکا گیا ،جس کے سبب ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئی ریلوے حکام نے مرمتی کام شروع کردیا۔