ویب ڈیسک:ترجما ن امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنےکہاہےکہ پاکستانی عوام دہشت گرد حملوں سے شدید متاثر ہیں۔
تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی سے دوچار نہیں ہونا چاہیے، انسداد دہشت گردی میں امریکا اور پاکستان کامشترکہ مفاد ہے، ہم دہشت گردی کے مقابلے کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کامزیدکہناتھاکہ ہمارا سیکیورٹی معاملات پر پاکستان کے ساتھ اشتراک قائم ہے،ہم ہائی لیول کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ اور کپیسٹی بلڈنگ پروگرام میں شراکت دار ہیں، ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کی حمایت کرتے ہیں۔