ایک نیوز:استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے ملاقات کی ،اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان ، قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی سے ملنے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ عبدالعلیم خان نے صادق سنجرانی سے اُن کی پھوپھوکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی۔