ایک نیوز:یو ای ٹی کے قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹرحبیب الرحمان نے اپنے عہدےکاچارج سنبھال لیا۔ یوای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نے مبارک باد دی۔
ڈائریکٹر کوآرڈینیشن پنجاب ہائرایجوکیشن ڈاکٹر تنویر قاسم نے قائم مقام وائس چانسلر کو عہدہ سنبھالنے پر پھول پیش کیے اور مبارک باد دی۔
ڈاکٹر تنویر قاسم کا کہنا تھا امید ہے کہ ڈاکٹر حبیب الرحمن کی قیادت میں یو ای ٹی کو میرٹ اور شفافیت سے چلایا جائے گا۔ اعلی تعلیم کے لیے یونیورسٹیز کے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
ڈاکٹر حبیب الرحمن کا کہنا تھا یو ای ٹی کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔