ایک نیوز:استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرنس نے ملک کی دفاعی پالیسی کو واضح کردیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے دفاعی پالیسی واضح کردی، فوج نے خوداحتسابی کے عمل سے واضح کیا ملکی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں،ادارے میں جرنیل سے لے کر افسر تک پاکستان سے محبت ہی مشترکہ سوچ ہے۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ 9مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے، پاکستان سے محبت کی سوچ کے آگے سب کچھ قربان ہے ، انتشار پھیلانے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ استحکام پاکستان کے لے اندورنی حملہ آوروں سے بھی اسی شدت سے نمٹا جائے،ہر محب وطن کی ریڈ ئن پاکستان ہے۔