ایک نیوز:ہالینڈ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز میں سپر اوور ز میں ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دیدی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے تھے، برینڈن کنگ 76 ، جانسن چارلس 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس دوران نکولس پوران نے کیمو پاول کے ساتھ مل کر طوفانی اننگز کھیلی ، پوران نے 65 گیندوں پر 104 رنز بنائے جبکہ پاوؤل 25 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ثاقب ذوالفقار اور ڈی لیڈے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ہالینڈ نے جارحانہ انداز اپنایا ، ڈچ ٹیم کی طرف سے تیجا نے 76 گیندوں پر 111 رنز کی شاندار باری کھیلی، سکاٹ ایڈورڈز نے 47 گیندوں پر 67 رنز بنائے ، تاہم آخری لمحات میں میچ برابر ہو گیا۔
میچ کا فیصلہ سپر پر ہوا ، ہالینڈ کی ٹیم نے سپر اوورز میں 30 رنز بنائے، اس سپر اوور کی خاص بات یہ تھی کہ وین بیک نے جیسن ہولڈرز کی ہر گیند کو باؤنڈریز کے پار پہنچایا، اس اوورز میں تین چھکے اور تین چوکے لگائے تاہم ہدف کےتعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 8 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ میچ میں زبردست اننگز کھیلنے پر وین بیک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔