کارتک آریان کا اکانومی کلاس میں فضائی سفر، ویڈیو وائرل

کارتک آریان کا اکانومی کلاس میں فضائی سفر، ویڈیو وائرل
کیپشن: Kartik Aaryan's Economy Class Air Travel, Video Goes Viral

ایک نیوز : بھارتی اداکار کارتک آریان کا اکانومی کلاس میں فضائی سفر، ویڈیو وائرل ہوگئی۔


نوجوان اداکار کارتک آریان اپنی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اکانومی کلاس میں فضائی سفر کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو کلپ میں کارتک اپنی نشست پر جاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، ویڈیو کسی مسافر نے بنائی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کارتک کی اس ادا کو بہت پسند کیا کہ وہ بڑے اسٹار ہونے کے باوجود اکانومی فلائٹ میں سفر کر رہے ہیں۔

’ستیا پریم کی کتھا‘ میں گجراج راؤ اور راجپال یادیو بھی نظر آئیں گے۔