ایک نیوز :دبئی میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طویل ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اہم امور زیر بحث آئے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بڑی ملاقات کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا، رات میں بیٹھک پھر ہوگی۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات نومبر میں کرانے کیلئے مزید بات چیت کے سیشن ہوں گے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی اب دنوں پاکستان کی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت ان دنوں دبئی میں ہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دبئی میں ملاقات کی ہے۔