فیروز سے موازنہ کرنا سمجھ سے باہر ہے،ہارون کادوانی

 فیروز سے موازنہ کرنا سمجھ سے باہر ہے،ہارون کادوانی
کیپشن: Comparing with Feroze is incomprehensible, Haroon Kadwani

ایک نیوز:اداکار ہارون کادوانی کہتے ہیں کہ ان کا فیروز سے موازنہ کرنا سمجھ سے باہر ہے، اُن کی اپنی شناخت ہے اور میری اپنی شناخت ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے فیروز خان اور ہارون کادوانی کا موازنہ کیا جاتا رہا ہے۔

کئی صارفین کا ماننا ہے کہ ہارون کادوانی فیروز خان کی کاپی لگتے ہیں، کئی لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہارون کادوانی فیروز خان کی اداکاری کی نقل کررہے ہیں۔

اداکار ہارون کادوانی نے اپنے والد اور نامور پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے ہمراہ صحافی ملیحہ رحمٰن کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔