کرتار پور میں 75 سال بعد دو مسیحی خاندانوں کی ملاقات  

کرتار پور میں 75 سال بعد دو مسیحی خاندانوں کی ملاقات  
کیپشن: Two Christian families meet in Kartarpur after 75 years

ایک نیوز:قیام پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو مسیحی خاندان 75 سال بعد پھر ایک ہوگئے۔

کرتار پور دربار انتظامیہ کے مطابق دو مسیحی خاندانوں کی ملاقات کرتار پور دربار میں ہوئی، بھارت سے موہن مسیح اور اسلام آباد سے یوسف مسیح کرتار پور پہنچے۔

دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہجرت پاکستان کے وقت یوسف مسیح کی 2 پھوپھیاں بھارت رہ گئی تھیں، دونوں خاندانوں نے 75 سال بعد ملاقات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔