ایک نیوز:سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی گرفتاری کیلئے پولیس نے انکی فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔عثمان ڈار کی گرفتاری کے لیے محتلف حصوں اور دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی۔
پولیس کے مطابق عثمان ڈار پولیس کو 5 مقدمات میں مطلوب ہیں، چھاپے کے دوران فیکٹری کے مین گیٹس کو بند کردیا گیا جبکہ داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔