ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں ،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عید کے فوری بعد ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا آغاز 8 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے ،الیکشن کمیشن نے 12 جولائی کو پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی عملہ کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کےمطابق 2 لاکھ سے زائد پریذائیڈنگ افسران اور انتخابی عملہ کو ٹریننگ دی جائے گی،انتخابی عملہ کو آر ایم ایس کے استعمال پر بھی ٹریننگ دی جائے گی،تاریخ میں پہلی بار ریجنل الیکشن کمشنرز کو مانیٹرنگ افسران کی سربراہی کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ریجنل الیکشن کمشنرز مانیٹرنگ ٹیموں کی نگرانی کریں گے،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں ، کہا گیا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کے ناموں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے،غیر جانبدار افراد کو ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کیا جائے گا، سیاسی وابستگی والے افسران کو ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات نہیں کیا جانا چاہیے، صوبائی الیکشن کمشنرز مکمل چھان بین کے بعد فہرستیں الیکشن کمیشن کو دیں۔