ایک نیوز:شام کے شمال مغربی علاقے میں روس کے فضائی حملوں میں13 افراد جاں بحق اور 34زخمی ہوگئے۔
روس نے فضائی حملے ادلب کے علاقے میں کئے۔ فروٹ اور سبزی منڈی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
شامی وزارت دفاع نے روسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی قرار دیا،حکام کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔