تاریخ میں پہلی بار شرح سود22فیصد تک پہنچ گئی

تاریخ میں پہلی بار شرح سود22فیصد تک پہنچ گئی
کیپشن: For the first time in history, the interest rate reached 22 percent

ایک نیوز :سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار شرح سود 21 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کردی گئی ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ مہنگائی میں اضافے کے خدشات پر شرح سود میں 1 فیصد کا اضافے کا فیصلہ  کیا گیا۔ شرح سود 21 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کردی گئی۔ 

واضح رہے کہ موجودہ شرح سود تاریخ کی بلند ترین شرح سود ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق یہ مہنگائی میں اضافے کے خطرات مالیاتی اور بیرونی سیکٹرز میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے ہیں جو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کی تکمیل کیلئے ضروری ہیں۔