ایک نیوز: توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب پیشی سے معذرت کر لی جس کاتحریری جواب بھی جمع کروا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث اسلام آباد نیب آفس پیش نہیں ہو سکتا،پیچھلے نوٹسز کے جواب میں بھی کہا کہ 4 جولائی کو اسلام آباد عدالتوں میں پیشی ہے،یہ کیس نیب کہ دائرہ اختیار میں نہیں آتا،4 جولائی کی تاریخ دی جائے نیب پیش ہو سکتا ہوں۔