ایک نیوز: تحریک انصاف کےسربراہ نے پولیس پر حملہ کی جےآئی ٹی کو تین صفحات پر مشتمل اپنا تحریری جواب جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف نے تین صفحات پر مشتمل تحریری جواب جمع کرایا،سربراہ تحریک انصاف نے تحریری جواب اپنے وکیل انتظار حسین پنجوتہ کے توسط سے جمع کرایا۔
جواب کے متن میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر سیاسی بنیادوں پر 150 مقدمات درج کئے گئے۔اپنی گرفتاری کےبعد کسی کوتشدد پرنہیں اکسایا۔تحریک انصاف کی جدوجہد پرامن ہے۔تھانہ گلبرگ پولیس پر حملہ کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی بنایا گیا۔جس انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ بنایا گیا وہ متاثرہ فریق ہی نہیں۔
جواب کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس ہماری ملزم تھی مگر خود ہی مدعی بن گئی۔سیاسی مقدمات بنا کر پولیس مخالفین کی آلہ کار بنی ہے۔سائل اس قسم کےجھوٹے مقدمات کا حدف ہے۔اسی لئے سائل نے اس مقدمے میں عدالت سے عبوری ضمانت لےرکھی ہے۔