ایک نیوز:لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ کی توشہ خانہ ریفرنس ٘میں 4جولائی تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی،عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کےوکیل کو آئینی پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
چئیرمین تحریک انصاف کےوکیل اشتیاق اے خان اور انتظار حسین پنجوتہ عدالت پیش ہوئے۔وکیل عمران خان اشتیاق اے خان نے عدالت میں دلائل دیے۔
اشتیاق اے خان نے کہا کہ نیب کی جانب سے 22جون کوطلبی کانوٹس موصول ہوا،پہلے ملنے والے نوٹسز کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ اسلام آباد کب جانا چاہتے ہیں؟
اشتیاق اے خان نے کہا کہ 14جولائی کو ہمارے کیسز لگے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئےکہ آپ کو آئینی پٹیشن دائر کرنا چاہئیے تھی۔
اشتیاق اے خان نے کہا کہ ہم اسی کو پٹیشن میں تبدیل کرکے کورٹ فیس بھی جمع کروادیتے ہیں،ہمیں یہ ایشو پبلک نہیں کرنے،ہم اپنی جوڈیشری کی حفاظت کرنا چاہیتے ہیں۔
عدالت نے ریمار کس دیئے کہ وہ ہم پر آپکا کوئی احسان نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی خفاظتی ضمانت 4 جولائی تک منظور کر لی۔