اسد عمر کیخلاف دہشتگردی دفعات، درج مقدمہ پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Jun 26, 2023 | 14:44 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں اسدعمر کی درخواست پر سماعت بغیرکارروائی کے 21جولائی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ سنگجانی میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں اسد عمر کی دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے 21 جولائی کو درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21جولائی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ  انسداد دہشت گردی عدالت کے نئے جج کے چارج نہ سنبھالنے کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔اسد عمر نے دہشتگردی کی دفعات کو چیلنج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں