پی ٹی آئی نے مزید7 بلدیاتی نمائندوں کی رکنیت ختم کردی

Jun 26, 2023 | 14:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: میئر کراچی کے انتخاب میں عدم شرکت پر پی ٹی آئی نے مزید 7بلدیاتی نمائندوں کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سے نکالے گئے افراد میں عبدالرحمان خان، طاہر پرویز، منیدالرحمان، حیات اللہ، سید امجد حسین، عاطف حیات اور دولت خان شامل ہیں۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نےارکان کی رکنیت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اب تک پی ٹی آئی کے 24 بلدیاتی نمائندوں کی رکنیت منسوخ کرچکی ہے۔

مزیدخبریں