ایک نیوز: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اور فنانس بل 24-2023 کی منظوری دے دی۔
صدر کاالیکشن کی تاریخ دینے کااختتام ختم ہوگیا،قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پردستخط کردیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے فنانس بل پر دستخط کردیئے۔قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023-24 کی منظوری دیدی ۔قومی اسمبلی نے کل فنانس بل کی منظوری دی تھی،صدر کی توثیق کے بعد فنانس بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے تحت الیکشن کرانے کے تمام اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہونگے ۔انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت سے مشاورت کے بغیر ہی الیکشن کمیشن کو مل جائے گا۔آئین کے آرٹیکل 62/1 ایف کے تحت نا اہلی کی مدت تاحیات سے کم ہوکر 5 سال ہوجائے گی۔
قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے دستخط سے بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا ۔بل سیںٹ سے منطوری کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور کیا گیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بل صدر مملکت کو ارسال کیا تھا ۔الیکشن ایکٹ ترمیمی بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منطور کیا گیا۔
صدر عارف علوی کی حج کی ادائیگی کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر کے طور پر کام کریں گے۔ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
قومی اسمبلی نے وزیرخزانہ کی جانب سے پیش کی گئی پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم سمیت بجٹ 24-2023 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمی کے بعد وفاق کو 60 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔
فنانس بل 2023 میں مجموعی طورپر 9 ترامیم پیش کی گئیں جنہیں منظور کرلیا گیا۔ فنانس بل میں 8 ترامیم حکومت اور ایک ترمیم اپوزیشن کی منظور کی گئی۔