ایک نیوز:پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت کرتے ہوئےفریقین سے 11جولائی کو جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنون نے حکومتی اپیل پر سماعت کی۔
موقف میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی کےخلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں کرپشن کاسنگین مقدمہ درج تھا،کسی قانونی جواز کے بغیر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی عدالت نے پرویز الہی کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا۔
موقف میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر مقدمہ بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے پرویز الہی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11جولائی کو جواب طلب کرلیا۔