راولپنڈی :13 سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث کزن گرفتار

Jun 26, 2023 | 13:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں 13سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم سلمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ کا مقدمہ گزشتہ شام متاثرہ لڑکی کے دادا کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا، ملزم سلمان متاثرہ لڑکی کا کزن ہے۔مدعی کی درخواست اوراب تک کی پولیس تفتیش کے مطابق اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا جارہا ہے۔نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے  ہدایت کی تھی کہ ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔سی پی او سید خالد  ہمدانی نے بھی ایس پی پوٹھوہار سے  مبینہ زیادتی کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے نامزد ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی  نے متاثرہ لڑکی اور فیملی سے ملاقات کرکے انہیں  انصاف کی  فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔متاثرہ فیملی نے  پولیس کی بروقت قانونی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تفتیشی اور لیگل ٹیم تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی۔

مزیدخبریں