ایک نیوز: سیالکوٹ، شکرگڑھ، شیخوپورہ اور پسرور میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد جاں ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ شکرگڑھ میں چار افراد آسمانی بجلی کی زد میں آئے جبکہ شیخوپورہ میں دو اور پسرو ر میں ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ، ظفر ووال میں میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گر گئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئےہیں۔ واقعات نارووال کے نواحی علاقوں چانگو والی، پنج پیر، رتیہ خورد، کانگو والی میں پیش آئے، بجلی گرنے کے بعد اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
شیخوپورہ میں دو مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، منڈیالہ ورکاں میں بھینسوں کے باڑے میں موجود ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا ہےجبکہ چک شاہ پور میں قبرستان میں بیٹھے 3 افراد بھی آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے ہیں جن میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔
آسمانی بجلی گرنے سے شرق پور روڈ گرڈ سٹیشن میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو عملے نے کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔پسرور میں نواحی گاؤں ٹھٹھہ ملکھی میں ایک شخص آسمانی بجلی سے جاں بحق ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ بارش سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا ہے لیکن بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، بعض علاقو ں میں بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔