آبدوز حادثہ: داؤد فیملی کے 2 ارکان کی غائبانہ نمازجنازہ کل ادا کی جائیگی

Jun 26, 2023 | 12:42 PM

ایک نیوز: ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن کی تباہی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کی غائبانہ نماز جنازہ کل شام ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق داؤد فیملی کی خاندان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ غائبانہ نماز جنازہ اور دعائیہ تقریب کو یوٹیوب پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

برطانیہ اور امریکا کے صارفین بھی یوٹیوب کے ذریعے غائبانہ نماز جنازہ کا حصہ بن سکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی معروف کاروباری فیملی سے تعلق رکھنے و الے شہزادہ داؤد 19 سالہ بیٹے کے ساتھ بحر اوقیانوس میں تین دیگر مہم جوؤں کے ساتھ جان گنوا بیٹھے۔ ان کے ساتھ برطانوی تاجر اور ایکسپلورر، ہمیش ہارڈنگ، فرانسیسی ڈی سی ایکسپلورر اور ٹائٹینک کے ماہر پال ہنری نارجیولیٹ، اور اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش جو ڈوبنے والی آبدوز کے مالک بھی تھے۔

واضح رہے کہ شہزادہ داؤد کو ایک سو گیارہ سال قبل ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک سے متعلق تمام چیزیں جاننے کا شوق تھا، یہ جہاز 1912 میں ایک آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا تھا۔ وہ اپنے بیٹے سلیمان کے ساتھ بحر اوقیانوس کی برفیلی گہرائیوں کا سفر کرنے اور ٹائی ٹینک کا ملبہ قریب سے دیکھنے کے لیے ہی ٹائٹن میں روانہ ہوئے تھے۔

مزیدخبریں