کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران بھگدڑ، 1 خاتون جاں بحق

Jun 26, 2023 | 12:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی کے علاقے کے پی ٹی گراونڈ کے قریب بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقم لینے آئی خواتین میں بھگڈر مچنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کے پی ٹی گراونڈ کے قریب بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقم لینے آئی خواتین میں بھگڈر مچنے سے ایک خاتون جاں بحق متعدد خواتین زخمی ہو گئی ہے۔ زخمی خواتین کی منتقلی کے لئے امدادی اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔  میڈیکو لیگل ذرائع کا کہنا ہے کہ20 کے قریب خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال ٹراما سینٹر لایا گیا ہے۔ جس میں سے ایک خاتون دم توڑ گئی ہے۔ کچھ کی حالت خطرے سے باہر ہے،دیگر خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

سربراہ ٹراما سینٹر ڈاکٹر صابر میمن  کا کہنا ہےکہ بیس کے قریب زخمیوں کو بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذخمیوں میں زیادہ تر خواتین کی ہے عملہ طبی امداد دینے میں مصروف ہے۔ڈاکٹر صابر کا کہنا ہےکہ دو خواتین کی حالت تشویش ناک ہے،اسپتال میں تاحال کسی کو مردہ حالت میں نہیں لایا گیا ہے۔زیادہ تر مریض دم گھنٹے سے متاثر ہوئے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-26/news-1687773061-8483.mp4

مزیدخبریں