ایک نیوز: عمران ریاض خان بازیابی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ گمشدہ صحافی کے وکیل نے ورکنگ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض خان بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے سماعت کی۔ عدالت نے عمران ریاض کی بازیابی کےلئےورکنگ کمیٹی سےآئندہ سماعت پرکارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ عمران ریاض خان کےوکیل میاں علی اشفاق نے عدالت کی جانب سے بنائی ورکنگ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔
عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی کی جانب سے تفتیش میں ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزاء ہے۔ امید ہے عمران ریاض خان کسی بھی وقت بحفاظت ہمارے درمیان ہوں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم سب دعاگوہیں کہ عمران ریاض خان بحفاظت پہنچیں۔ تفتیشی ٹیم کی کاوش کو بھی سراہتے ہیں۔ عدالت نے سماعت 05جولائی تک ملتوی کردی۔