بارش نے لاہور کو ڈبودیا، دعوے دھڑے کے دھڑے، نظام درھم برہم

بارش نے لاہور کو ڈبودیا، دعوے دھڑے کے دھڑے، نظام درھم برہم

ایک نیوز: لاہور میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا  اور موسم خوشگوار ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پانی کی وجہ سے سڑکیں نہر کا منظر پیش کرنے لگی ہیں،موٹر سائیکل اور گاڑیاں پانی میں میں بند ہونے سے شہری پریشان ہیں۔  واسا کا عملہ نیشی علاقوں سے پانی نکالنے کے لئے متحرک ہے۔وسن پورہ ،چوک ناخدا ،کشمیری،کا چھو پورہ ،فیض باغ،مصری شاہ، تاجپورہ ،شاد باغ ،کشمیری محکمہ اور محلقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،بار ش سے  موسم خوشگوار ہوگیا ہے، حبس اور گرمی کا زور  بھی ٹوٹ گیا ہے۔  وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر کی ہدایات پر واسا لاہور کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہےکہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد پر چلایا جا رہا ہے ۔تمام ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف و مشینری الرٹ ہے۔بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشو ں کا سلسلہ  30 جون تک جاری رہے گا۔ لاہور میں رواں سال پری مون سون بارشوں کا ریکارڈ قائم ہوگیا  ہے سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 256 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ پانی والا تالاب میں 254، قرطبہ چوک میں 252، گلشن راوی میں 238، سمن آباد میں 125، اقبال ٹاؤن میں 212، ایئرپورٹ میں 260، نشتر ٹاون میں 231 اور تاجپورہ میں 192 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔جیل روڈ میں 120، گلبرک میں 105، جوہر ٹاون میں 135، فرخ آباد میں 62 اور چوک ناخد میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

شدید بارش کے باعث کینال بھی اوور فلو کر گئی ہے، نہر سے پانی سڑک پر آنا شروع ہو گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز خود سڑکوں پر وزٹ کرنے پہنچ گئے ہیں۔ اعلی حکام نےپانی کی فوری  نکاسی کے لئیے واسا کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بارش سے مسلم ٹاؤن انڈر پاس میں پانی بھر گیا تھا جس کے بعد  انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا بعد میں نکاسی کرکے یہاں سے پانی نکال لیا گیا تھا۔مسلم ٹاؤن انڈر پاس میں کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئی تھیں۔ٹریفک کو مسلم ٹاؤن انڈر کے بجائے فروز پور روڈ سے گزارا گیا، جس کی وجہ سے فروز پور روڈ سے ٹریفک گزرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا،گاڑیاں چلنے کے بجائے رینگنے لگیں۔

شاہراہوں پر پانی سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی نکاسی آب کے لیے واسا سمیت دیگر اداروں کو ہدایات کی گئی ہے۔ وزیر بلدیات عامر میر نے نکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دے دیں۔

ایم ڈی واسا غفران احمد آپریشنل اسٹاف کے ہمراہ نکاس آب کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے نشیبی علاقوں قرطبہ چوک اور لکشمی چوک کے دورے بھی کیے۔ ایم ڈی واسا نے شہر بھر کے انڈر پاسز کے بھی دورے کیے۔تمام ایمرجنسی کیمپس پر ہیوی مشینری، عملہ و افسران مکمل متحرک ہیں۔ واسا لاہور کا نکاسی آب آپریشن صبح سے بلا تعطل جاری ہے۔

 کمشنر لاہور نے کلمہ چوک انڈرپاس میں پانی کھڑے ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔کمشنر لاہور کی ہدایات پر تمام متعلقہ محکمے کلمہ انڈرپاس پر مصروف عمل ہے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہےکہ اگلے ایک گھنٹے میں کلمہ چوک انڈرپاس کلیئر کر لیا جائیگا۔ٹریفک پولیس موقع پر موجود ہےمڈائیورژنز لگا دی گئیں۔کمشنر لاہو کا کہنا ہےکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ کچھ دیر کلمہ چوک انڈر پاس کی بجائے ڈائورٹڈ روڈ سے گزریں۔

بارش تھمتے ہی ڈی سی لاہور فیلڈ میں موجود ہیں،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر لکشمی چوک واسا ڈسپوزل اسٹیشن پر موجود ہیں۔ڈی سی لاہور کی واسا ڈسپوزل اسٹیشن پر نکاسی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے مال روڈ اور اطراف پر نکاسی آب کا بھی جائزہ لیا،ڈی سی لاہور کی ہدایت پر تمام اسٹنٹ کمشنر بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔ڈی سی لاہور نےنشیبی علاقوں کو جلد از جلد کلئیر کرنے  کا حکم دیتے ہوئے تمام اسٹںنٹ کمشنر کو اپنے علاقوں کی مانیٹرنگ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےپنجاب پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی پنجاب  کا کہنا ہےکہ نشیبی علاقوں، سڑکوں پر بارشی پانی کی وجہ سے مشکلات کا شکار شہریوں کو فوری مدد فراہم کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں،ریسکیو اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کریں۔ٹریفک پولیس بارش کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائے۔

رات بھر ہونے والی موسلادھار بارش نے شہریوں کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے عارضی جان چھڑوا دی تاہم ایک سو سے زائد فیڈر بند ہونے سے لاہور کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ لاہور میں موسم خوشگوار ہونے سے بجلی کی ڈیمانڈ ساڑھے پانچ ہزار سے کم ہو کر ساڑھے تین ہزار پر آ گئی جس سے لوڈ شیڈنگ صفر ہو گئی  لیکن لاہور کے مختلف علاقوں میم ایک سو سے زائد فیڈر ٹرپ کرنے سے متعدد علاقے رات سے بجلی سے محروم ہیں۔ بجلی کی طلب میں کمی سے لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ صفر ہو گئی ہے۔تاجپورہ، تاج باغ، مغلپورہ کے متعدد علاقے رات سے بجلی سے محروم ہیں۔لسیکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑی مقدار میں پانی جمع ہونے سے بجلی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد سے جلد بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر سکیں۔

بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے شہر بھر میں آپریشن جاری ہے۔اے سی ماڈل ٹاؤن کی کلمہ چوک، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، فیصل ٹاؤن کے علاقوں میں آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔اے سی رائے کی ونڈ بھبھتیاں چوک، واپڈا ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، سندر کے علاقوں میں ٹیموں  کی نگرانی کر رہے ہیں۔اے سی سٹی ملتان روڈ سکیم موڑ، سمن آباد، سکرٹریٹ سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔اے سی کینٹ والٹن روڈ، صدر بازار، غازی روڈ کے علاقوں میں متحرک ہے،اے سی شالیمار کا گڑھی شاہو، دربار بی بی پاک دامن، شالیمار کے علاقوں میں آپریشن ٹیموں کے ہمراہ موجودہیں۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر تمام افسران ٹیموں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نےسعودی عرب سے واسا اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور  ہدایت کی کہ ایم ڈی واسا سمیت دیگر حکام  نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں باہر نکلیں ۔ نشیبی علاقوں قرطبہ چوک، لکشمی چوک  سمیت دیگر علاقوں میں پانی کسی صورت جمع نہ ہونے دیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ شہر بھر کے انڈر پاسز کے دورے کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

محسن نقوی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ایمرجنسی کیمپس پر ہیوی مشینری ،عملہ و افسران مکمل متحرک رہیں ۔ واسا لاہور نکاسی آب آپریشن بلا تعطل جاری رکھے اور ضلعی انتظامیہ اس کی معاونت کرے۔ شہر میں واسا اور ضلعی حکام آپریشن سے متعلق انہیں پل پل آگاہ رکھیں۔ نگران وزیر اعلی حج فریضہ کی ادئیگی کے لیے مکہ معظمہ میں موجود ہیں۔

شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی افسران و ورکر فیلڈ میں متحرک ہیں۔نور جہاں روڈ، لبرٹی مارکیٹ ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ ،شادمان مارکیٹ ، ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار، ٹیمپل روڈ پر صفائی ٹیمیں متحرک ہیں۔مال روڈ، جیل روڈ، الحمرا، گورنر ہائوس اور ملحقہ سڑکوں پر بھی صفائی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

مینوئل سویپنگ، کنٹینرز کلیئرنس کا عمل بارش کے دوران بھی جاری رہا۔ بابر صاحب دین  کا کہنا ہےکہ6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے جا رہے ہیں۔نکاسی آب یقینی بنانے کیلئے شاہراہوں سے شاپنگ بیگ، اور ریپرز خاص طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔تمام چوکنگ پوائنٹس کو خصوصی طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے، ٹائون مینجرز فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں۔ بابر صاحب دین کا کہنا ہےکہ شہریوں سے گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ گلی محلوں میں پھینکنے کی بجائے ہمارے عملے کے حوالے کریں یا نصب کردہ کوڑا دان میں ڈالیں۔