سپورٹس کلب  کے وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، پاک فوج سے اظہاریکجہتی

سپورٹس کلب  کے وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، پاک فوج سے اظہاریکجہتی
کیپشن: Sports club delegation visited Jinnah House Lahore, expressed solidarity with Pakistan Army

ایک نیوز: سپورٹس کلب  کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق کلب کے وفد نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ 9 مئی کو ہونے والی انارکی، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کی پرزور مذمت اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ 9 مئی کو جناح ہاؤس کو جلانے والوں کو کیفرِکردار تک پہنچانا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وفد نے کہا کہ شہداء اور ان کے خاندانوں کا قرض نہیں اتار سکتے۔ جنہوں نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ پاک فوج ہمارے ملک کی حفاظت کی ضامن ہے۔ افواجِ پاکستان کے خلاف اُٹھنے والی آنکھیں ہم نوچ لیں گے۔

شرکاء نے مزید کہا کہ ہماری سلامتی کے لیے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جن شہداء نے اپنی جانیں قربان کی ہیں ہم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شرکاءوفد نے حکومتِ وقت سے فوری  قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں و دہشتگردوں کو سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں لوگوں کے لیے ان کی سزائیں سبق آموز ہوں۔