پشاور: تین روزہ پشتو ادبی میلہ پوری آب وتاب کے بعد اختتام پذیر

Jun 26, 2023 | 11:31 AM

ایک نیوز: تین روزہ پشتو ادبی میلہ نشتر ہال پشاور میں پوری آب و تاب کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ادبی میلے میں بڑی تعداد میں نامور ادباء ، شعراء اور مفکرین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ادبی میلے کا مقصد پشتوکمیونٹی کے درمیان فکری گفتگو کو فروغ دینا اور انکی کاوشوں کا اعتراف کرنا تھا۔ شرکاء نے پشتو ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسکے مختلف پہلوؤں پر عملی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء نے اس طرح کا ادبی میلہ ضلعی سطح پر بھی منعقد کرنے کا عزم کیا۔ کور کمانڈر پشاور نے ادبی میلے کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طلباء کے آرٹس کے نمونوں نے ادبی میلے کو چار چاند لگا دیے۔

مزیدخبریں