وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نائب صوبیدار محمد آصف شہید کو قوم کا سلام

Jun 26, 2023 | 11:22 AM

ایک نیوز: شہدائےپاکستان کو سلام، وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صوبیدارمحمد آصف شہید انتہائی نڈر انسان تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ نائب صوبیدارمحمد آصف نے 12 مئی 2023 کو قلعہ سیف اللہ  میں دہشت گردوں کے حملے میں جواں مردی اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔

نائب صوبیدارمحمد آصف شہید کا تعلق تحصیل تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ نائب صوبیدارمحمد آصف شہیدنےسوگواران میں بیوہ،دو بیٹے، والدہ، اور بہن بھائی چھوڑے۔ شہید کے ورثاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 9مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسندوں کووطن عزیز کا دشمن قرار دیتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

نائب صوبیدار محمد آصف کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ”9مئی کے واقعے میں جو شہیدوں کی تصاویر جلائی گئیں، شہداء کی بے حرمتی کی گئی، میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ان شر پسندوں کو کڑی سے کڑی سزادی جائے”۔ 

شہید کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ”میرے بیٹے کو شہید ہونےکا بےحدشوق تھا۔اللہ پاک نے میرے بیٹے کی شہادت حاصل کرنے کی خواہش کو پوراکیا۔ مجھےاپنے بیٹے پر ناز ہے“۔ ”میرا بیٹا نائب صوبیدارمحمد آصف شہیدبہت بہادر شیر دل انسان تھا”-

شہید کی بیوہ نے کہا کہ ”9مئی کے واقعے پرہم بہت پریشان ہیں۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان شرپسندوں کوسخت سے سخت سزا دی جائے“۔ جبکہ شہید کی بہن نے کہا کہ ”میرا بھائی ہمارا سربراہ تھا میرے بھائی نے پاکستانی قوم کی خاطر جان دی ،مجھے بھائی کی شہادت پرفخر ہے“۔ 

نائب صوبیدارمحمد آصف شہید اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کر کے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گیا۔

مزیدخبریں