کاہنہ:موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سےٹکرا گئے، 3 افراد جاں بحق

کاہنہ:موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سےٹکرا گئے، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: کاہنہ:موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سےٹکرا گئے، 3 افراد جاں بحق

ایک نیوز: 2 موٹرسائیکلیں اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں 2موٹرسائیکلیں اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے تینوں افراد کو بذریعہ ریسکیو1122 اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار فیملی رائیونڈ سے روڑہ بوگن گاؤں فوتگی میں شرکت کے لیے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ احد، 19 سالہ حسن اور 9 سالہ فضہ شامل ہیں،جاں بحق ہونے والے تینوں آپس میں بہن بھائی ہیں۔